اشتہار

صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے تحفظ کا بل منظور ‏

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

بل صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ایوان میں پیش کیا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ‏خواجہ اظہار الحسن نے 2 ترامیم پیش کیں، خواجہ اظہار کی پہلی ترمیم مسترد جب کہ دوسری ‏منظور کرلی گئی۔

خواجہ اظہار نے صحافیوں کو حکومت سندھ کی جانب سے قانونی معاونت اور صحافیوں کے اہلخانہ کو طبی فوائد دینے کی ترمیم پیش کی ‏تھی۔

- Advertisement -

مسودہ قانون کےتحت میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں تحفظ ‏دیاگیا ہے۔ صحافیوں کو پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی ‏ہوگی۔

جرنلسٹ پروٹیکشن بل کےتحت صحافی اپنی خبر کے ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہو گا جب کہ ‏صحافیوں کےتحفظ کے لئے کمیشن قائم کیا جائےگا۔

صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر سزا ہو گی، صحافیوں پر حملے ‏میں ملوث ملزمان کے کیس پر ترجیحی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔

صحافی پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ بننے والے عناصر اور ہراساں کرنے کرنے والوں کےخلاف ‏کمیشن میں درخواست دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں