اشتہار

سعودی عرب: ویکسین لگوانے والے افراد کو بڑی سہولت دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی اے اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کردہ پروٹوکولز کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔

سرکلر کے مطابق کسی تفریحی گاہ میں آنے یا تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو توکلنا ایپ پر کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جبکہ کسی تفریحی گاہ کو اس کی کل گنجائش کے صرف 40 فیصد کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

تفریحی گاہوں پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ایک دوسرے سے کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے والوں کو کسی تفریح گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے منتظمین کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی اور کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں