اشتہار

پشاور: ماہر کتوں کی مدد سے مزید 14 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات پاک فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کرونا کے مزید 14 مریضوں کی نشاندہی کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے اُن کی جانچ کی گئی۔ ان مسافروں میں سے چودہ کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریضوں کےسوائب ٹیسٹ مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے اُن کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے۔ کرونا پازیٹیو ہونے والے چودہ مریضوں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا تشخیص پشاور ایئرپورٹ پر 24 مئی کو  کتے تعینات کیے گئے، جنہوں نے پہلے ہی روز 1 مریض کی نشاندہی کی تھی، بعد ازاں 26 مئی کو ان کتوں نے مزید پانچ مسافروں میں وائرس کی نشاندہی کی تھی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اب تک ان کتوں نے  20 مسافروں میں کرونا کی نشاندہی کی ہے، جن کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے، تمام مسافروں کو رپورٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں