اشتہار

سعودی عرب میں مخصوص گاڑیاں درآمد کرنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ مملکت میں رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہے، ایسی گاڑیاں خواہ نوادرات میں ہی کیوں نہ شامل ہوں انہیں درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ویب نیوز ’عاجل‘ نے محکمہ کسٹم کی جانب سے ایک شہری کے استفسار پرکہا کہ قانون کے مطابق وہ گاڑیاں جن کی ڈرائیونگ سیٹ دائیں جانب ہوتی ہے انہیں مملکت میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں۔

اس حوالے سے سوال میں کہا گیا تھا کہ ایسی پرانی گاڑی جو کہ نوادرات میں شامل ہے مگر اس کی ڈرائیونگ سیٹ دائیں جانب سے امپورٹ کرنے کی اجازت ہے؟

- Advertisement -

واضح رہے گاڑیوں کی درآمد کرنے کے قواعد کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے سال 2016 تک کی گاڑیوں کودرآمد کرنے کی اجازت ہے جوکہ مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔

مطلوبہ معیار گاڑیوں کے میک ان کے انجن اور مملکت میں مستعمل پیٹرول کے مطابق تیار کی جاتی ہیں انہیں ہی درآمد کیاجاسکتا ہے۔

مملکت میں گاڑیوں کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی گاڑی کی قیمت کے حساب سے 5 فیصد جبکہ "واٹ” 15 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں بائیں ہاتھی والی گاڑیوں کا رواج ہے اور اسی اعتبار سے سڑکوں کا نظام بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان سمیت بعض ممالک میں دائیں ہاتھ والی گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں