جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے درخت جل کر بھسم! دل دہلا دینے والا منظر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہر دھربنگا میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت کے جل کر راکھ ہونے کا خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی بھارتی ریاست بہار کے شہر دھربنگا کے علاقے جھیلے میں لگے ناریل کے درخت پر گری، مقامی شہری نے خوفناک منظر کی موبائل کے ذریعے فلم بندی کرلی۔

خوش قسمی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ناریل کا درخت آگ لگنے کے باعث راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

خیال رہے کہ آسمانی بجلی ریاست بہار میں جاری شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے گری ہے، طوفان’ یاس‘ کے باعث ریاست بھر میں تیز آندھی بھی چل رہی ہے۔

سمندری طوفان ’یاس‘ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرایا تھا، طوفان کے نتیجے میں ریاست کے ضلع بالاشور میں زمین کا ٹکڑا دھنس گیا تھا جس کے باعث تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں