اشتہار

سفری پابندیاں:‌ سعودی عرب نے ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے کرونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے چند ممالک پر سفری پابندیوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست  جاری کی، جس میں پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں۔

سعودی ایوی ایشن گاکانےنیاسفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  یو اےای، امریکا، برطانیہ، اٹلی، فرانس جاپان سمیت 11 ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ  مملکت آنے والوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا گاکا ہدایت پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے 11 ممالک سے سفری پابندی ہٹا دی

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق تیس مئی کی رات ایک بجے سے ہوگا۔

سعودی حکومت کی جانب سے پابندی برقرار رکھنے والے ممالک کے نام

بھارت

پاکستان

ارجنٹینا

انڈونیشیا

پرتگال

ترکی

جنوبی افریقا

لبنان

مصر

جن ممالک کو اجازت دی گئی اُن کے نام

متحدہ عرب امارات

جرمنی

برطانیہ

آئرلینڈ

اٹلی

پرتگال

سوئیڈین

سوئٹزرلینڈ

فرانس

جاپان

امریکا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں