تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اداکار بلال قریشی و اداکارہ عروسہ کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی پیدائش

پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار بلال قریشی اور اداکارہ عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے ہمراہ بلال قریشی نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پاکستانی شوبز اندسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے ننھے مہمان کو ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر میں بلال قریشی کو اپنے دوسرے بیٹے کے ہمراہ بہت خوش دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی ‘اور تم اپنے رب کی کون کون سی تعمتوں کو چھٹلاؤ گے’۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے رومان رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں بلال قریشی نے اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں کے ہاں بڑے بیٹے ‘محمد سوہان’ کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -