اشتہار

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے جون 2021 کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ مئی کے مقابلے میں پٹرول مہنگا ہوگیا۔

یو اے ای کے ذرائع ابلاغ  کے مطابق سپر 98 ایک لیٹر کی قیمت مئی میں 2.30 درہم تھی جون میں 2.38 درہم ہوگئی ہے۔جس میں  8 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خصوصی 95 کی قیمت مئی میں 2.18 درہم تھی جو اب 2.27 درہم میں دستیاب ہوگا۔اس میں 9 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اے پلس 91 کی قیمت 2.11 درہم کے بجائے 8 فلس کے اضافے سے 2.19 درہم میں دستیاب ہوگا۔

ایک لیٹر ڈیزل 2.17 درہم کے بجائے 13 فلس کے اضافے سے 2.30 درہم میں مہیا ہوگا۔

نئے نرخ یکم جون 2021 سے نافذالعمل ہوں گے۔ سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کے نرخ میں ہوا ہے۔ قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں