وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے آزادکشمیر انتخابات ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔
وزیرامور کشمیر نے واضح کیا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈےکو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوروناسےمتعلق این سی او سی کا کردار قابل ستائش ہے، این سی اوسی وبا کیخلاف قومی کاوشوں کا آئینہ دار ہے، این سی اوسی زمینی حقائق کومدنظر رکھ کر فیصلے کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی نےالیکشن ملتوی کرنےکی کوئی سفارش نہیں کی، اپوزیشن دوسروں پرالزامات کے بجائےاپنی صفوں میں درستگی کرے، عوام موروثی سیاست سےبیزار ہو چکے ہیں، پی پی کےپاس50 فیصد سیٹوں پرانتخابات کیلئے امیدوار ہی نہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 2 ماہ کے لیے آزادکشمیر انتخابات مؤخر کرنےکی تجویز دے دی۔
این سی او سی نے آزادکشمیر انتخابات مؤخر کرنے کی تجویز دیدی
این سی او سی اعلامیہ کے مطابق الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر سیاسی اجتماعات ہوتے ہیں الیکشن سرگرمیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے ماضی میں آزادکشمیر میں کورونا بلندترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ جولائی میں الیکشن کاانعقاد کورونا پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن سکتا ہے، ویکسی نیشن مہم کے باعث آزادکشمیر انتخابات 2ماہ کیلئے موخر کیےجائیں، 2ماہ کےدوران آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کامنصوبہ ہے۔