اشتہار

رولر کوسٹر میں بیٹھے شخص نے آئی فون کیچ کرلیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں رولر کوسٹر میں سوار ایک شخص نے گرتے ہوئے آئی فون کو کیچ کرلیا جس کا حیران کن منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

یہ واقعہ بارسلونا کے تھیم پارک میں پیش آیا جہاں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گرنے والا آئی فون کیچ کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رولر کوسٹر کی رائیڈ سے محظوظ ہوتے شخص کی نظر جیسے ہی آئی فون کی جانب پڑتی ہے تو وہ اسے دوسری سیٹ پر بیٹھے ساتھی کی جانب بڑھتے ہوئے پکڑ لیتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کے اقدام کو سراہا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ آئی فون کو پکڑ کر کتنا خوش ہے اس کی جگہ میں بھی ہوتا تو یہی کرتا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس شخص کا اقدام کسی چیمپئن شخص کی طرح ہے، اس نے کسی اجنبی کی مدد کی۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو چار ستمبر 2019 کی ہے جسے اب تک یو ٹیوب پر تقریباً 70 لاکھ ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں