تازہ ترین

’’مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے‘‘

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی خرابی صحت اور اسپتال میں داخل کیے جانے کی خبروں کے بعد دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر اسپتال کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں مریضوں کے پہنائے جانے والے لباس میں دیکھا گیا تھا۔

تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ میں کینولا بھی لگا ہوا تھا جبکہ ان کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار دکھائی دئیے تھے۔

بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر بھی لکھا کہ ’مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مدت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا۔‘

ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کا اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ دیکھنا نہ بھولیں۔

اگرچہ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تاحال وہ اسپتال میں ہیں یا گھر آچکی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس تکلیف کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا تھا؟

Comments

- Advertisement -