تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کراچی: ماں نے 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سنگدل ماں نے 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں ماں نے 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ صبا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے ک مقتولہ بچی مریم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ شوہر نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، شوہر تشدد کرتا تھا، اخراجات بھی نہیں دیتا تھا۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ بچی کے علاوہ دیگر دو بچوں کو بھی کیڑے مار ادویات دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کے علاوہ دیگر دو بچوں کی طبیعت ٹھیک ہے۔

مزید پڑھیں:  ماں نے بیٹی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

پولیس کے مطابق ملزمہ کے شوہر کو بھی تفتیش کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ماں نے بیٹی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا، بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے خود کو بھی زخمی کرلیا تھا۔

ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور شخص موجود نہیں تھا، گھر سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -