اشتہار

وزیراعظم کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں ابوظبی کے تعاون کی تعریف کی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دیرپا امن کے لیے سیاسی جماعتوں کے مابین پیش رفت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے مہاتیر محمد کا رابطہ، فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا، دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور اعلیٰ سطح رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم سے سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں کو شرمناک قرار دیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں