اشتہار

کیا آپ سعودی عرب جانا چاہتے ہیں؟ تو حکومت کی اس اہم ہدایت پر عمل کریں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے نئے ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ہی آن لائن کوروناویکسین کا اندراج کرالیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ہدایت سامنے آئی ہے کہ نئے ویزا رکھنے والے غیرملکی مملکت پہنچنے سے قبل کورونا ویکسین کا اندراج آن لائن کرا لیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے یہی ہدایت خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے شہریوں کیلئے بھی دہرائی ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ کا کہنا ہے کہ ویکسینوں کا اندراج ‘بوابۃ مقیم’ ای پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگا۔ ویکسین کے آن لائن اندراج کا فائدہ خود ان لوگوں کو ہوگا جو سعودی عرب نئے ویزے پر پہنچ رہے ہوں گے۔

اس سہولت سے جی سی سی ممالک کے افراد بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

اسی ضمن میں محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ آن لائن اندراج کرانے والوں کی امیگریشن کارروائی آسان ہو جائے گی، مسافروں کو مختلف مسائل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

غیرملکیوں کو ایئرپورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چیک پوسٹ پر انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں