اشتہار

مارپیٹ کا الزام، معروف اداکارہ کی درخواست پر شوہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی پولیس نے معروف اداکارہ سے جھگڑا کرنے کے الزام میں اُن کے شوہر اور معروف  اداکار کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے معروف ٹی وی اداکار کرن مہرا کے خلاف اُن کی اہلیہ نے راول گاؤں کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

کرن مہرا کی اہلیہ نیشا راول نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کے شوہر اکثر جھگڑا کرتے اور مار پیٹ بھی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

نیشا راول نے پولیس کو بتایا کہ ’وہ اپنی والدہ سے بات کررہی تھیں تو کرن مہرا نے اُن کے والدین اور بھائی کو لغویات بکنا شروع کیں اور منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا‘۔

پولیس نے درخواست دائر ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا اور پھر قانون کے مطابق کرن مہرا کو حراست میں لیا۔ ٹی وی اداکار نے مقدمے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی اور ضمانت حاصل کی جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کیا۔

کرن مہرا نے پولیس کو بتایا کہ ’والدہ سے بات کرنے کے دوران نیشا نے مجھ پر چیخنا شروع کیا اور قریب آکر منہ پر تھوکا، جب میں نے اُسے باہر جانے کا بولا تو اُس نے بدلا لینے کی دھمکی دی‘۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ’نیشا نے اپنا سر خود دیوار پر مار کر سر پھاڑا اور الزام مجھ پر عائد کردیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں