جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خواجہ سرا نے پولیس موبائل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں خواجہ سرا کی پولیس موبائل میں بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں خواجہ سرا چاہت نے پولیس موبائل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس پر پولیس کی وضاحت بھی سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا چاہت کا 42 لاکھ روپے کا کاروباری تنازع تھا، خواجہ سرا نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا نے مخالف فریق سے شدید خطرات کا اظہار کیا تھا پولیس نے چاہت کو تھانے سے بحفاظت گھر پہنچایا اور ان کا مسئلہ حل کروایا تو خواجہ سرا نے گھر پہنچتے ہی خوشی سے ویڈیو بنا کر شیئر کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی غفلت سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: احاطہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی لڑکیاں مشکل میں پڑ گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان میں ٹک ٹاکر لڑکیوں نے کمرہ عدالت میں ویڈیو بنائی تھی، پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی تنسیخ نکاح کے مقدمے میں عدالت آئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں