اشتہار

ژالے سرحدی کی سوشل میڈیا صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے پاؤں مردانہ قرار دینے والے سوشل میڈیا صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

ایک صارف نے ژالے سرحدی سے سوال کیا کہ آپ کے پاؤں کافی بڑے اور مردانہ قسم کے نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اس سوال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں اور میرے ہاتھ اس سے بھی زیادہ بڑے ہیں، میں زور دار تھپڑ رسید کرسکتی ہوں اور پاگلوں کی طرح مکے بھی مار سکتی ہوں۔

ایک اور مداح نے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی چائے پینا پسند کرتی ہیں؟

ژالے سرحدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پٹھان کے ہوٹل کی چائے پسند کرتی ہوں، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں اداکارہ نہ ہوتی تو ماہر نفسیات بن سکتی تھی۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ اداکار و گلوکار دانیال ظفر کو ایک لفظ میں بیان کریں، اداکارہ نے انہیں پیارا (کیوٹ) قرار دیا۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہیں یا ڈراموں میں؟ ژالے سرحدی نے کہا کہ مجھے اداکاری پسند ہے چاہے فلم میں ہو یا ٹی وی پر دونوں صورتوں میں کام کو ترجیح دوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں