اشتہار

کرونا صحت یابی، اسپتال سے گھر جانے والی بھارتی خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام میں نامعلوم افراد نے کرونا سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر جانے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

کرونا وائرس کی بدترین وبائی صورتحال کے دوران بھی بھارت میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، دو روز قبل بھارتی ریاست آسام میں نامعلوم افراد نے کرونا سے صحت یاب ہونے والی خاتون کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ خاتون اور اس کی بیٹی کرونا سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر جارہی تھیں کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے ماں کو پکڑ لیا تاہم بیٹی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

- Advertisement -

بیٹی نے قریبی گاؤں کے تھانے اور اہل علاقہ کو مطلع کیا، جس پر پولیس اہلکار اور اہل علاقہ متاثرہ خاتون کو بچانے کےلیے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور مددگار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون کو تشویشناک حالت میں پایا۔

پولیس اہلکاروں نے اہل علاقہ کی مدد سے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کرکے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا گاؤں اسپتال سے 25 کلومیٹر دور ہے اور ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا جس پر خاتون نے اسپتال انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کا سوال کیا تاہم انتظامیہ نے دونوں ماں بیٹی کو پیدل ہی گھر جانے پر مجبور کیا، ماں بیٹی پیدل گاؤں کی جانب رواں دواں تھیں کہ راستے میں ماں کے ساتھ دل سوز حادثہ رونما ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں