ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

انسانی چہرے کے تاثرات کی نقل کرنے والا روبوٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سائنس دانوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، خبر سامنے آئی ہے کہ امریکا میں ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو انسانی چہروں کے تاثرات کی ہوبہو نقل کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں واقع کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انسانی تاثرات کا اظہار کرنے والا انوکھا روبوٹ تیار کیا ہے جو مسکراتا بھی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین کے تخلیق کردہ ایوا نامی روبوٹ اپنے قریب موجود انسان کے چہرے کے تاثرات کو کیمرے کی مدد سے محسوس کرکے ہوبہو اس کی نقل کرتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق روبوٹ خوشی، غمی، غصے اور نفرت سمیت چھ تاثرات کا اظہار کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں  امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ٹانگوں اور پہیوں کا انوکھا روبوٹ تیار کیا تھا جس کی پہیے ضرورت پڑنے پر ٹانگیں بن جاتے ہیں۔

پہیے ٹانگوں میں بدلنے والا انوکھا روبوٹ تیار

سائنسدانوں نے اس روبوٹ کو ایلفا والٹر کا نام دیا تھا، جو امریکا کی مشہور ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈارپا) کا منصوبہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں