جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دیوقامت ہاتھی اور چیتے کا آمنا سامنا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آپ سوشل میڈیا پر دلچسپ ومنفرد ویڈیوز اور تصاویر سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں لیکن ان دنوں ایسی ویڈیو وائرل ہے جس پر صارفین خوب حیرت زدہ ہیں۔

جی ہاں! کسی نامعلوم جنگل یا پارک میں ہاتھی کا سامنا چیتے سے ہوا جو راستہ روکے بیٹھا تھا لیکن جیسے ہی اس نے ہاتھی کو قریب آتے دیکھا فوراً اٹھ کر فرار ہوگیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ دیا مرزا نے یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس کے بعد تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب ہاتھی آگے بڑھا تو چیتا ہاتھی کی جانب دیکھنے لگا اور پھر اچانک ہاتھی کی گزر گاہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔ اداکارہ کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹ بھی کیے۔

آپ بھی یہ منفرد ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں