تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

امریکا کا بگرام ایئر بیس سے متعلق اہم اعلان

کابل:افغانستان میں تقریباً دو دہائیوں تک جنگ کے بعد امریکی افواج انخلا کے آخری مرحلے میں ہے،افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا تقریباً نصف کام مکمل ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا آئندہ بیس دنوں میں افغانستان کی بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنا شروع کر دے گا جس کی تصدیق امریکی عہدیدار نے کردی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اب تک چھ فوجی تنصیبات افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کی جا چکی ہیں، آئندہ ہفتوں میں مزید فوجی اڈے افغان فورسز کو سونپ دیئے جائیں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق فوجی اثاثے افغان نیشنل ڈیفنس کے حوالے کئے جائیں گے، جو اپنے ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم ایئر بیس کی حوالگی کی حتمی تاریخ کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں کہا۔بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، بگرام ایئربیس انیس سو اسی کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے گیارہ ستمبر کا ہدف مقرر کیا تھا، اس دوران افغانستان میں مقیم 2500 امریکی فوجیوں اور 16 ہزار کے قریب سویلین کنٹریکٹرز کو ملک سے باہر نکالنا ہے تاکہ امریکی فوج کو دو دہائیوں پر مشتمل اس جنگ سے نکالا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -