تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

خوفناک اور خونخوار ریچھ کا باہمت لڑکی سے مقابلہ : ویڈیو دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے

کیلیفورنیا : امریکہ میں ایک بڑا اور خونخوار ریچھ اپنے بچوں کے ہمراہ ایک گھر کے صحن کی دیوار پر چڑھ گیا، نو عمر لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ کو دیوار سے دھکا دے کر بھگا دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں واقع صحن میں کتوں نے زور زور سے بھونکنا شروع کردیا۔

کتوں کی آواز سن کر گھر کے مکین متوجہ ہوئے اور دیکھا کہ ایک خطرناک اور دیو قامت ریچھ گھر کی دیوار پر بیٹھا ہے اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

پہلے تو گھر کے پالتو بڑے کتے نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اپنی جسامت سے بہت بڑے ریچھ کے سامنے اس کی ایک نہ چلی، گھر میں موجود تین کتے کے پلے بھی اپنی سی کوشش کرتے ہوئے اس پر حملہ آور ہوئے۔

اسی افراتفری کے دوران گھر میں موجود 17سالہ لڑکی فوری طور پرہمت کرکے بھاگتی ہوئی آئی اور ناقابل یقین طور پر دیوار پر بیٹھے اس خوفناک ریچھ کو ہاتھ سے دھکا دے کر پیچھے ہٹا دیا۔

یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ شاید ریچھ کو بھی اس کی توقع نہیں ہوگی، وہ بھی جان بچانے کیلئے اپنے بچوں سمیت وہاں سے فرار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین حیرت زدہ رہ گئے۔

ریچھ کو بھگانے والی اس باہمت 17سالہ لڑکی ہیلی مورینیکو نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں پالتو کتوں کو بھونکتے ہوئے سنا جب باہر آکر دیکھا کہ دیوار پر ایک بڑا اور خوفناک ریچھ بیٹھا ہے لیکن میں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اس کو بھگانے کیلئے مجھ سے جو ہوسکتا تھا میں نے کیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے یہ ڈر تھا کہ کہیں یہ ان پلوں پر حملہ نہ کردے، حالانکہ ایسا کرنا میرے اپنے لیے بھی بہت بڑا رسک تھا لیکن میں انجام کی پرواہ کیے اس کو دھکا دے کر بچے کو گود میں اٹھا لائی۔

Comments

- Advertisement -