اشتہار

خطے کے مسائل حل کرلیں تو ہم پاور ہاؤس بن جائیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خطے کے مسائل حل کرلیں تو ہم پاور ہاؤس بن جائیں گے، ہمارے خطے میں تمام ممالک کے پاس بہترین وسائل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ای سی او پارلیمانی اسمبلی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انتشار ہوگا تو ہمارا خطہ مشکلات کا شکار ہوگا، افغانستان میں حالات بہتر ہوں گے تو خطے کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کوکوشش کرنی چاہیےافغانستان سےغیرملکی فوج کاانخلاپرامن ہو، اس سے اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت سےخطےمیں ترقی ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ ملک نہیں خطےترقی کرتےہیں جوہمارےلیےبڑی بات ہونی چاہیے، پارلیمنٹ ایسی جگہ ہےجہاں بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہورہا، انصاف کےمسائل دنیابھرمیں عیاں ہیں، فلسطین اور کشمیر کےمسئلےکویواین قراردادوں کےذریعےحل نہیں کیاجارہا، فلسطین اورکشمیرمیں ناانصافی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےمسائل بھی دنیاکیلئےخطرناک ثابت ہورہےہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم قدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں