جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‏’پاکستان اور قطر کے تعلقات مثبت سمت میں رواں ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف امور پر قطر کی جانب سے پاکستانی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پاکستان اور قطر کے تعلقات مثبت سمت میں رواں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان قطر تکافل انشورنس کمپنی کے چیئرمین نے ‏ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا ‏گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آرمی ‏چیف نے مختلف امور پر قطر کی جانب سے پاکستانی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ‏اور قطر کے تعلقات مثبت سمت میں رواں ہیں۔

قطری حکمراں خاندان کے رکن نے خطےمیں فروغ امن کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کوٹلی میں ٹریننگ ایریاز کادورہ کیا ‏اور تسخیر جبل مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ مشقوں کامقصدفارمیشن کی آپریشنل تیاریاں اوردفاعی و ‏جارحانہ ٹاسک ہے۔ مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کوبھی جانچناہے۔

فوجی دستےاوریونٹس دشوارپہاڑی علاقوں میں دفاع وجارحانہ مشقیں کررہےہیں۔ آرمی چیف نے ‏فارمیشن کی جنگی تیاریوں پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تربیت اورآپریشنل پریکٹس ‏سےصلاحیتوں میں نکھار آتا ہے، وسیع اور مختلف خطرات کےمؤثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی ‏چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں