اشتہار

سعودی عرب میں مقیم تمام غیرملکیوں کیلئے حکومت کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے مقیم تمام غیرملکیوں کے لیے خروج ونہائی سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک غیرملکی نے سوال کیا کہ اگر کسی غیرملکی کے خلاف عدالتی فیصلہ ہو تو وہ خروج ونہائی پر مملکت سے جاسکتا ہے؟۔

شہری کے استفسار پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ خروج نہائی کے لیے ضروری ہے کہ تمام نجی حقوق و واجبات ادا کئے جا چکے ہوں، بصورت دیگر سعودی عرب سے جانا ممکن نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

اقامہ کے بارے میں ضروری معلومات اور خروج نہائی کی وارننگ!

خروج نہائی پر جانے والے کا ریکارڈ صاف ہونا ضروری ہے، اس کے بغیر ویزا نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ سعودی اصولوں کے تحت خروج ونہائی فائنل ایگزٹ کو کہتے ہیں جس میں غیرملکی ہمیشہ کے لیے مملکت چھوڑ کر جاتا ہے جبکہ خروج وعودہ سے مراد غیرملکی واپس سعودی عرب آئے گا۔

مذکورہ بالا دونوں صورتوں میں نافذ العمل قوائد وضوائد پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں