اسلام آباد: محکمہ صحت نے کوروناویکسینیشن کے حوالے سے نئے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1550553 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ ویکسین کی پہلی ڈوز1121402 لگائی گئی۔ جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوزلگانے کی تعداد429223 ہے۔
ملک میں آج سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔
شہری کوویڈ ۔19 ویکسینیشن کے لئے اپنا CNIC نمبر 1166 پر بھیج کرکوڈ حاصل کریں اور موصول او ٹی پی کے ساتھ ویکسی نیشن سنٹر جاکر ویکسینیشن لگوائیں۔
پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
وفاقی وزیر اسدعمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن ڈرائیو میں تیزی وفاق کی بھاری سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی، اب تک ویکسین کی خریداری تقریباً ایک ارب ڈالر کے چوتھائی تک پہنچ چکی، اگلے سال مزید ویکسینیشن کی خریداری پر زیادہ خرچ کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا انفیکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 92 افراد انتقال کرگئے۔