اشتہار

بھارت : ماسک نہ پہننے والی خاتون پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی خاتون نے ماسک نہ پہننے پر پڑوسی خاتون کو چھڑی سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں کرونا وائرس اور  بلیک فنگس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جو بھارتی شہریوں میں شدید خوف کی وجہ بن رہی ہیں، وبائی امراض کے باعث شہری اتنے خوفزدہ ہوچکے ہیں کہ انہوں نے ماسک نہ پہننے پر بھی اردگرد موجود افراد پر حملے شروع کردئیے ہیں۔

ماسک نہ پہننے پر تشدد کا ایک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں پیش آیا، جہاں سداشیوا نگر کے علاقے میں رہائش پذیر خاتون ادویتا نے فیس ماسک درست طریقے سے نہ پہننے پر اپنی پڑوسن کو مار پٹائی کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

ادویتا اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ منگل کی صبح باہر چہل قدمی کرنے نکلیں تو انہیں پارک میں اپنی پڑوسی بھاونا بھی نظر آئی جو ماسک ٹھیک سے نہیں پہنی ہوئی تھیں۔

ماسک درست طریقے سے نہ پہننے پر ادویتا نے بھاونا پر برہمی کا اظہار کیا اور پھر چھڑی سے پڑوسی کی پٹائی کردی، جس پر بھاونا نے تشدد کی شکایت قریبی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں