تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کرونا وائرس کا تدارک، بھارتی حکومت کے مضحکہ خیز اقدام پر دنیا حیران

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے غیر تصدیق شدہ ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی، مودی حکومت کے اس اقدام پر نہ صرف دنیا حیران ہوئی بلکہ ماہرین نے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار بھی کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں قائم مقامی کمپنی سے کرونا کی غیر تصدیق شدہ ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت معاہدے کے تحت ’بائیو لوجیکل ای‘ نامی کمپنی  سے ویکسین کی تیس کروڑ خوراکیں خریدے گی۔

حکومت کی جانب سے بھی اس معاہدے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق مرکزی وزارتِ صحت اس کمپنی کو ویکسین حاصل کرنے کے لیے 1 ہزار 500 کروڑ بھارتی روپے کی رقم ایڈوانس ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا دوا کی ذخیرہ اندوزی، سابق بھارتی کرکٹر کا ادارہ مشکل میں پڑ گیا

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بائیولوجیکل ای کے ذریعے تیار کی جانے والی اس ویکسین کو آر تھری کا نام دیا گیا ہے، جو  بی ڈی پروٹین بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حکومتی بیان کے مطابق آئندہ چند ماہ میں یہ ویکسین بھارت کے تمام شہروں میں دستیاب ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے اس ویکسین کی منظوری کی سفارش کی، جس کے بعد حکومت نے اس کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے کرونا سے ہونے والی اموات پر حکومت کی باز پرس کی اور اقدامات بہتر بنانے کا حکم دیا تھا۔

دنیا کی دوسری آبادی والے ملک میں اب تک 950 ملین افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں دی جاچکی ہیں مگر اُس کے باوجود کرونا کیسز میں کمی ریکارڈ نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -