جکارتہ : انڈونیشیا کے میراپی آتش فشاں نے چند گھنٹوں کے دوران چار مرتبہ لاوا ابل دیا، زمین سے نکلنے والے آگ کے شعلوں اور ابلتے ہوئے لاوے نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔
انڈونیشیا کے صوبے جاوا اور یوگیکارتا درمیان واقع میراپی آتش فشاں پھوٹ پڑا، اس کا نظارہ واقعی انوکھا اور خوفناک تھا، نصب شب سے چھ بجے تک جنوب مغرب میں تقریباً ایک ہزار پانچ سو میٹر کی دوری تک آگ ہی آگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
جیولوجیکل ڈیزاسٹر حکام نے کہا کہ ان 6 گھنٹوں دوران کوہ میراپی پر 10 سے 141 سیکنڈ دورانیہ کے 43 ایوالانچ زلزلے اور 11 سے 27 سیکنڈ دورانیہ کے 5 گسٹ زلزلے محسوس کیے گئے۔
جیولوجیکل ڈیزاسٹر ٹیکنالوجی کے مرکز برائے تحقیق و ترقی کے سربراہ ہانک ہومائیدا نے کہا کہ چوٹی سے تین کلومیٹر کے دائرے میں موجود علاقے انتہائی خطرناک ہیں۔
انہوں نے عوام کو تین کلومیٹر کی حدود میں موجود علاقوں میں جانے اور میراپی سے نکلنے والے دریاؤں کوننگ، بیدوک، کراسک، بے بینگ اور پوتیح سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔
ہومائیدا کا کہنا تھا کہ میراپی پہاڑ صبح تک اپنی چوٹی سے پچاس میٹر کی بلندی تک گہرا سفید دھواں اگل رہا تھا۔