ریاض: سعودی عرب کا وزٹ ویزا رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت جاری کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی نے توکلنا ایپ کی انتظامیہ سے سوال کیا کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والا یہاں قیام کے دوران ویکسین لگوا سکتا ہے؟۔
ایپ انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ سعودی عرب میں تمام ملکی اور غیرملکیوں کی فری میں ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ شہری طے شدہ اصولوں کے تحت ویکسین لگوانے کی تاریخ لیتے ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی وزارت صحت نے ملک بھر میں کورونا ویکسین کے مراکز قائم رکھے ہیں جہاں صحتی ایپ کے ذریعہ وقت لے کر جایا جاسکتا ہے۔ تاہم ویکسینیش کی یہ سہولت اس وقت صرف ان غیر ملکیوں کے لیے ہے جو ملک میں مقیم ہیں، باہر سے آنے والوں کے لیے ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
کیا آپ کویت جانا چاہتے ہیں؟ سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگوائی جاچکی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے پیش نظر پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کررکھی ہے۔