اشتہار

مارکیٹیں کھولنے سے متعلق کراچی کے تاجروں کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے تاجروں نے ہفتہ 5 جون 2021 سے تمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولنے کا ‏اعلان کر دیا۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل سے شہر بھر کی ‏مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھی جائیں گی، انتظامیہ اور پولیں نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی ‏یا مارکیٹ سیل کی تو تاجر سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھلیں گی حکومت نے گرفتاریاں کرنی ہے ‏تو جیل بھی جانے کو تیار ہیں، آئندہ ہفتے مارکیٹیں ایک دن بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ ‏کیا جا ئے گا۔

- Advertisement -

کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں اور تمام تاجروں نے نوتشکیل ‏شدہ تنظیم کی وفاداری کا حلف اٹھایا۔ ‏

رضوان عرفان کو کنوینیر، جمیل پراچہ دپٹی کنوینیر،عتیق میر دپٹی کنوینیر ،شرجیل گوپلانی دپٹی ‏کنوینیر،حکیم شاہ دپٹی کنوینیر، وقاص عظیم دپٹی کنوینیر اور رانا رئیس کو ایکشن کمیٹی کا ڈپٹی ‏کنوینیر مقرر کیا گیا ہے۔

تاجر ایکشن کمیٹی میں مارکیٹوں، مالز،شادی ہال، ہوٹل، بینکوئٹ تنظیموں کے نمائندے مشترکہ ‏پلیٹ پر جمع ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں