تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’’پی ایس ایل سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا راستہ کھلے گا‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا راستہ کھلے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ردھم دوبارہ حاصل کرنا خاصہ مشکل ہوگا، فٹ رہنے کے لیے قرنطینہ میں ورزش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ابوظبی کی وکٹ میں فرق ہے، وہاں کی گرمی کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگی۔

عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، پی ایس ایل کے بعد انگلینڈ کا دورہ بہت اہم ہے، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو پھر چیمپئن بنائیں گے، سارے کھلاڑی بہترین ہیں اور اچھے نتائج دیں گے، نوجوان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل جبکہ اعظم خان کو بھی اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

ٹی ٹونئٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -