اشتہار

’’ویکسین لگوالی، چمچ بھی چپک رہا ہے، بلب بھی جل رہا ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار ایاز سمو نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام شیئر کردیا۔

مزاحیہ اداکار ایاز سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر کورونا ویکسین لگواتے وقت کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کی شرٹ پر ’چمچ‘ اور ’بلب‘ لگا ہوا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’جی! میں نے الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ہے، چمچ بھی چپک رہا ہے اور بلب بھی جل رہا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بہت مزہ آرہا ہے، دل گارڈن گارڈن سا ہوگیا ہے۔‘

ایاز سمو نے کہا کہ ’مذاق سے ہٹ کر، میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں کیونکہ یہ اب ہمارا قومی فریضہ بن چکا ہے، میں نے اپنا کام کرلیا، اب آپ کو اپنا فرض ادا کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار ویکسین لگوا چکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، احمد علی بٹ، حرا مانی، بشریٰ انصاری، ارمینا رانا خان، عفت عمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل اور ثمینہ پیرزادہ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں