اشتہار

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ یامی گوتم بھارتی مصنف، ہدایت کار اور نغمہ نگار ادتیہ دھر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی روشنی میں محبت کرنا سیکھی ہے، ہمارے گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ آج ہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

- Advertisement -

یامی گوتم نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں صرف قریبی عزیز اور گھر والے موجود تھے، محبت اور دوستی کے نئے سفر میں ہم دونوں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے متلاشی ہیں۔

یامی اور ادتیہ کی شادی پر بالی ووڈ میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ دونوں کی جانب سے شادی کے ارادے کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے یامی اور ادتیہ کو مبارک باد دی اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جن میں اداکارہ دیا مرزا، بھومی پنڈیکر، وکرانت میسی اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یامی گوتم نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کے ساتھ ان کی فلم ’ٹوٹل سیاپا‘ بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں