تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’’عمر اکمل 8 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہے، موقع ملنا چاہیے‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی 7 سے 8 سال کی کرکٹ باقی ہے انہیں موقع ملنا چاہیے، بورڈ کو چاہیے عمر اکمل کا ری ہیب جلد مکمل کرے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ عمر اکمل کو اپنی گزشتہ غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، وہ باصلاحیت کھلاڑی ہے 8 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہے، عمر اکمل ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل گلیڈی ایٹرز کا اہم کھلاڑی تھا اس کے جانے سے ٹیم کو فرق پڑا۔

معین خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد تجربہ کار کھلاڑی ہے، وہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے، وائٹ بال میں رضوان پرفارم کررہا ہے اب بورڈ کو سوچنا چاہیے کہ کسی نوجوان کو ان کے ساتھ اسکواڈ میں رکھے۔

احمد شہزاد سے متعلق معین خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں احمد شہزاد کی کارکردگی ایسی نہیں تھی کہ کوئی انہیں پک کرتا۔

سابق کپتان نے اپنے بیٹے اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو اب کارکردگی دکھانی ہوگی، اگر وہ اب ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو اپنے ساتھ زیادتی کرے گا، گراؤنڈ میں اعظم کو کوچ کی حیثیت سے دیکھتا ہوں۔

معین خان نے کہا کہ امید ہے اعظم خان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں متاثر کن کارکردگی دکھائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر کارکردگی دکھانے کا دباؤ ضرور ہونا چاہیے، ٹیم میں وہی اوپر جائے گا جو دماغی طور پر مضبوط ہوگا۔

Comments

- Advertisement -