اشتہار

کراچی ایئرپورٹ، فرض‌ شناس افسر نے دیانت داری کی شاندار مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات فرض شناس افسر نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات افسر کی فرض شناسی اور دیانت داری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر قیمتی سامان بھول کر جانے والے مسافر کو اپنا سامان واپس مل گیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جارہا تھا کہ وہ بورڈنگ لاؤنچ میں اپنا دستی سامان بھول گیا تھا۔

- Advertisement -

ٹرمینل مینیجر معمول کے دورے پر تھے کہ انہوں نے ڈومیسٹک لاؤنچ میں موجود ہینڈ بیگ دیکھا، انہوں نے بیگ اٹھانے کے بعد اسے کھولا تو اندر قیمتی لیپ ٹاپ، غیر ملکی کرنسی اور سونے کے دو بریسلیٹ موجود تھے۔

ٹرمینل مینجر نے فوری طور پر ایئرپورٹ مینیجر کو صورت حال سے آگاہ کیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن کے افسر نے مسافر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کر کے اُس سے رابطہ کیا۔

مسافر جب ٹرمینل مینیجر ذوالفقار پاس پہنچا تو انہوں نے بیگ اُس کے حوالے کر کے تمام چیزیں دوبارہ دیکھنے کا کہا، جس پر اُس نے تصدیق کی کہ تمام سامان اس میں موجود ہے۔

ائیرپورٹ مینجر نے مسافر سے تصدیق اور ضروری کارروائی کے بعد سامان اُس کے حوالے کردیا۔ مسافر نے قیمتی سامان ملنے پر  ائیرپورٹ مینجر  ،ٹرمینل مینجر  اور سول ایوی ایشن کے عملے کی فرض شناسی کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں