اشتہار

طبی جنگ: یوگا گرو بابا رام دیو کی مشکلات میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کی بے عزتی اور ایلوپیتھی طریقہ علاج پر سوال اٹھانے کی پاداش میں بابا رام دیو کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا عندیہ دے دیا۔

کرونا سے مرنے والے ڈاکٹروں کی بے عزتی کرنے اور ایلوپیتھی طریقہ علاج پر سوال اٹھانے والے بابا رام دیو مشکلات سے دوچار ہوگئے، بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے بابا رام دیو سے 14 روز کے اندر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم اے جھارکھنڈ نے باضابطہ طور پر قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بابا رام دیو نے ایلوپیتھی طریقہ علاج پر سوال اٹھانے، کرونا سے مرنے والوں ڈاکٹروں کا مذاق اڑانے سمیت دیگر معاملوں پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ایف آئی کٹوائی جائے گی۔

- Advertisement -

آئی ایم اے کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجنے سے قبل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں ریاست بھر کے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور ڈاکٹروں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے، غلط فہمی پھیلانے، کورونا سے ہلاک ڈاکٹروں کا مذاق بنانے اور کورونا ویکسین سے متعلق غلط تشہیر کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل متنازع شخصیت بابا رام دیو نے ملک میں کرونا پھیلنے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دیا جبکہ آکسیجن کے ذریعے سانس لینے کی کوشش پر بھی بے بنیاد تبصرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بابا کے بیانات کے بعد سے ملک میں ایلوپیتھی اور آیوروید پر جنگ چھڑی ہوئی ہے، آئی ایم اے نے بابا رام دیو کو پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل میں مباحثے کے دوران انہیں ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں