اشتہار

ٹرمپ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر زکربرگ کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک و انسٹاگرام اکاؤنٹس کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں مارک زکربرگ کے خلاف بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی انتظامیہ نے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس دو سال کےلیے معطل کردئیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے اکاؤنٹس کی دو سالہ معطلی پر ٹرمپ نے بانی فیس بک مارک زکر برگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں بانی فیس بک کو وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے کہا کہ اب صرف کاروباری بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ یغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جمعہ چار جون کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ دو سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور تحقیقاتی رپورٹ بھی جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ پر دو سال کی پابندی عائد

فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’امریکا کے سابق صدر کا اکاؤنٹ  جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا مگر اب جائزہ لینے کے بعد دو سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ‌ مستقل طور پر بند، ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے 2019ء میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مالک مارک زکربرگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں