اشتہار

‏’ریلوے حادثات کا خون پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہاتھوں پر ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریلوےحادثات کا خون پیپلزپارٹی اورن ‏لیگ کے ہاتھوں پر ہے سیاسی بھرتیوں کے ذریعے سرکاری اداروں کوتباہ کیا گیا، ساری اپوزیشن ‏اکھٹی بھی ہو جائے تو عمران خان کی حکومت ختم نہیں کر سکتی۔

ڈہرکی ٹرین حادثے سے متعلق قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏ملت اور سرسید ایکسپریس ایک دوسرےکو کراس کررہی تھیں، دونوں ٹرینوں پرمجموعی طور پر ‏‏1388 مسافر سوار تھے، حادثے کی مکمل انکوائری کاحکم دے دیا گیا ہے حادثے سےپتہ چلتا ہےکہ ‏برسوں سے غفلت کامظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان ریلوے بہترین ادارہ ہوا کرتا تھا مگر سیاسی بھرتیوں نے ‏اسے تباہ کر دیا، ماضی میں ریلوےکےبجٹ میں 2تہائی کمی کی گئی جب نوازشریف کی حکومت آئی ‏توانہوں نےریلوےٹریک ہی خریدلیے۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات نے کہا کہ ریلوےحادثات کا خون پیپلزپارٹی اورن لیگ کےہاتھوں پر ہے ن لیگ اور ‏پیپلزپارٹی ریلوے پر سرمایہ کاری کرتی تو حادثات نہ ہوتے، اورنج لائن پر اربوں روپےخرچ کرنے ‏کے بجائے ریلوے پر خرچ ہوتےتوحادثات نہ ہوتے، ریلوےکےنام پر کی گئی کرپشن میں سعدرفیق ‏نیب کیسز بھگت رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری اپوزیشن اکھٹی بھی ہوجائےتوعمران خان کی حکومت ختم نہیں کرسکتی، ‏اپوزیشن کی ساری توجہ اپنےقائدین کےکرپشن کیسزکےخاتمے پر ہے پیپلزپارٹی ملکی جماعت کے ‏بجائےصرف اندرون سندھ کی قوم پرست جماعت بن گئی اگلے انتخابات میں یہ جماعتیں چند ‏حلقوق تک محدود ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں