پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سری لنکن کرکٹ میں بغاوت کا خطرہ ٹل گیا، کھلاڑی مان گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: آئی لینڈر ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر چھائے بادل چھٹ گئے، سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی پر کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے واپسی پر کنٹریکٹ کا دوبارہ سے جائزہ لیا جائے گا۔

سری لنکن کرکٹرز نے گزشتہ دنوں تنخواہوں کے نئے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد سری لنکا کا دورہ انگلینڈ خطرات سے دوچار تھا۔

رپورٹ کے مطابق کوشل پریرا، کرونا رتنے، اینجلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، کسال مینڈس، نروشن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، دسن شناکا، ہسارنگا ودیگر کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

سری لنکن کرکٹرز کا موقف تھا کہ جس طریقے سے کنٹریکٹ کے درجات کو تقسیم کیا گیا ہے اس میں شفافیت کی کمی ہے، سینئر کھلاڑیوں کے معاوضے کو کم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ انگلینڈ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں