تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

امریکا : خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس کیلئے چھلاوہ بن گیا

نیو یارک : امریکہ میں راہ چلتی خاتون پر پر ایک وحشی نوجوان نے حملہ کردیا اور جنسی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے خاتون کو گردن سے جکڑ لیا لیکن مزاحمت کرنے پر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

گزشتہ صبح نیو یارک شہر کے ایک فٹ پاتھ پر ایک عورت سے عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس کارروائی
کر رہی ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

The streets appeared to be deserted of pedestrians and there were very few vehicles around at the time of the early morning attack

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ 27 سالہ خاتون صبح سات بجے مین ہٹن کے مڈ ٹاؤن محلے میں فٹ پاتھ پر چلتی ہوئی کہیں جا رہی تھی کہ اچانک ایک شخص نے اسے پیچھے سے پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ملزم نے خاتون کو پیچھے سے آکر دونوں ہاتھوں سے گلے سے پکڑ لیا اور اسے گھسیٹ کر ساتھ ہی ایک گلی میں لے گیا۔

 

ملزم نے خاتون سے دست درازی کرنے کی کوشش کی اس دوران خاتون نے بھی اس کی گرفت سے نکلنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی تاہم کچھ دیر کی تگ و دو کے بعد وہ خاتون جان چھڑانے میں کامیاب ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم واردات کے بعد وہاں سے پیدل بھاگتے ہوئے بآسانی فرار ہو رہا ہے تاہم اس کا چہرہ اور حلیہ واضح طور پر نظر آرہا ہے، ملزم نے چہرے پر ماسک، کالی پتلون ، گرے ٹی شرٹ اور سفید جوتے پہن رکھے تھے۔

نیو یارک پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس سے تعاون کریں اور کسی قسم کی معلومات ملنے پر متعلقہ تھانے پر رابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -