اشتہار

جان لیوا حادثات سے بچانے والا ٹرک منظر پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں گاڑی ساز کمپنی نے ٹرک میں ایک ایسا ہیوی ماڈل متعارف کرایا ہے جو ٹریفک حادثات سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نے ٹرک میں ڈرائیور کو نہ نظر آنے والا حصہ(بلائنڈ اسپاٹ) ختم کردیا اور اُس جگہ ایک آلہ(نیا ہیوی ماڈل) نصب کیا ہے۔

متسوبیشی فوسو نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سامنے اور مسافر کی جانب والے حصے دونوں پر سینسر بھی لگائے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورت میں ڈرائیور کو مطلع کریں گے۔ اگر کوئی گاڑی ٹرک سے ٹکرانے جارہی ہو تو خودکار طریقہ سے بریک بھی لگ سکتا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح ڈرائیور کے مُڑنے والا اشارہ چلانے اور گاڑی موڑنا شروع کرتے وقت، قریب میں راہگیر یا سائیکل سوار ہونے کی صورت میں ایک الارم بج اٹھے گا تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔

جاپانی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے ٹرکوں میں یہ نظام پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بلائنڈ اسپاٹ کے باعث اکثر وبیشتر حادثات پیش آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں