اشتہار

’’اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک ہی محدود رکھنا سیکھیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دے دیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے تنازع سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

عائزہ خان نے لکھا کہ ’اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک ہی محدود رکھنا سیکھیے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے اسٹوری میں ساتھی اداکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا کریں تاکہ کوئی بھی شخص آپ کی زندگی کو اپنی انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال نہ کرے۔‘

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے معاملے پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی تھی۔

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’شوبز انڈسٹری کو دو حصوں میں بٹنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا ایک برائی ہے، چاہے اب وہ مرد ہو یا عورت ہو، ہانیہ عامر ہو یا عاصم اظہر ہوں۔‘

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’وہ سمجھتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خود کو مضبوط کرلینا چاہیے اور سوشل میڈیا پر تنقید کا اثر ہی نہیں لینا چاہیے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں