اشتہار

ٹرمپ نے بٹ‌ کوائن کو ’فراڈ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ڈالرز کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے بڑا فراڈ قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے بٹ کوائن کو امریکی کرنسی ڈالر کے خلاف دھوکا قرار دیتے ہوئے اسے فراڈ قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کے ذریعے چند قوتیں امریکی کرنسی کی قدر کو مسلسل کم کرنے کے اقدامات کررہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’میں ڈالر کو عالمی کرنسی کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی ایسی کرنسی پسند نہیں کو امریکی ڈالر کا مقابلہ کرے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے بٹ کوائن کی قدرمیں تیزی سے کمی ہورہی ہے، جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک کمی کیوں ہوئی؟

یہ بھی پڑھیں: ’’بٹ‌ کوائن نقصان دہ‘‘ : ایلن مسک کے خدشات کے بعد کرپٹو کرنسی لڑ کھڑا گئی

سابق امریکی صدر کے بیان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 11.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آج بٹ کوائن کی قیمت کمی کے بعد 30 ہزار ڈالرز پر پہنچ گئی جبکہ پاکستانی کرنسی میں کرپٹو کرنسی کی قیمت  50 لاکھ 65 ہزار 734 روپے 25 پیسے پر پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں