تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا بڑا منصوبہ

اماراتی ‘ایپ’ انتظامیہ نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پیمنٹ ایپ ‘زینا’ نئی فنڈنگ سعودی عرب میں استعمال کرے گی جس کے لیے 7.5 ملین ڈالر اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زینا پیئر ٹو پیر (پی 2 پی) ایپ ہے جس سے صارفین کو صرف ایک فون نمبر کے ساتھ ادائیگی بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔

انتظامیہ نے 2022 تک سعودی عرب اور اردن میں اپنی کاروائیوں کو بڑھانے کے لیے نئی فنڈنگ کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک قرار

زینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی فیصل توقان کا کہنا ہے کہ اپنے حالیہ شراکت داروں کے گروپ میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہے اور سرمایہ کاری میں مدد فراہم کرنے پر مشکور بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب میں ہمارے توسیع کے منصوبوں کو فروغ دے گا۔

فیصل توقان کا مزید کہنا تھا مستقبل میں نئے بینکاری شراکت داروں کے ساتھ دیگر اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس تازہ ترین فنڈنگ کی قیادت ‘ایوینر گروتھ کیپیٹل’ اور ‘کلاس 5 گلوبل’ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -