اشتہار

بیوی کو کیوں ڈانٹا؟ ناہنجار بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں شقی القلب بیٹے نے بیوی کی سرزنش کرنے پر سگے باپ کو موت کی نیند سُلا دیا۔

اکثر گھروں میں بہو اور ساس سسر کے درمیان معمولی نوک جھونک ہوتی رہی ہے بعدازاں مسائل حل ہوجاتے ہیں لیکن بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں بیوی کو ڈانٹنے پر بیٹے نے باپ کو ابدی نیند سُلادیا۔

متوفی 55 سالہ محمد امتیاز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد کے علاقے راجیوگاندھی نگر میں مقیم تھا، اتوار کے روز متوفی نے کسی ناخوشگوار بات پر بہو کی سرزنش کی جو باپ بیٹے میں جھگڑے کا باعث بنی۔

- Advertisement -

رات کو جب بیٹے صلاح الدین کو پتہ چلا کہ باپ نے اس کی بیوی کو ڈانٹا ہے تو وہ طیش میں آگیا اور لکڑی سے باپ کے سر پر زور دار وار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 55 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور کچھ دیر بعد جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔

پولیس نے باپ کو قتل کرنے کے جرم میں 26 سالہ ناخلف بیٹے کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں