اشتہار

نوازشریف کوہرحال میں استعفیٰ دینا پڑے گا، تحریک انصاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی اور شیریں مزاری نے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری طاقت استعمال کرکے موجودہ حکومت کو ہٹایا جائے گا۔

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آزادی لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا، رکاوٹیں ہمارا راستہ روک نہیں سکتیں۔ اگر پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کو پیدل چل کراسلام آباد آنا پڑا تو آئیں گےلیکن ہر صورت احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا دوسرا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی یا حفاظتی تحویل میں لینے کی کوشش کی گئی تو سارے کارکن بھرپورمزاحمت کریں گے۔ اجلاس کا تیسرا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد آنے کے لئے کنٹینر ہٹائے جائیں گےاور اگراس دوران کسی پاکستانی کی املاک کونقصان پہنچا توتحریک انصاف حکومت میں آکر اس کا معاوضہ نواز شریف کی جائیدادیں نیلام کر کےادا کرے گی۔

- Advertisement -

آزادی مارچ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتائیں گے، مارچ آئیگا حکومت کو ہٹنا پڑے گا اور نوازشریف کوہر حال میں استعفیٰ دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکن تیاری کرکے آئیں اپنے ساتھ بنیادی ضروریات کی چیزیں لے کر آئیں،ابھی واضح نہیں ہے کہ کتنے دن رکنا پڑے، آزادی مارچ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھاکہ اگر چیئرمین کو گرفتار کیا گیا تو بھرپورمزاحمت کی جائے گی اور اس صورت حال میں ہونے والے تمام تر نقصان کی ذمہ داری نواز شریف کے سر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آمریت یا مارشل لاء کی ہر گز حامی نہیں اور یہ کہ تحریک انصاف جمہوریت کی حامی ہے لیکن اگرمارچ کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء یا اسی قسم کی کوئی صورتحال درپیش ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری نواز حکومت پر عائد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں