تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سوشل میڈیا صارفین نے قلفی بیچنے والے کو ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ سے تشبیہ دے دی

کراچی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے قلفی بیچنے والے شخص کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دے دی۔

گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک قلفی بیچنے والے معمر شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مختصر سی ویڈیو میں معمر شخص کو خوبصورت آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں قلفی والا گانے کی طرح گنگنا کر قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے اور قلفی والے کی اسی کوشش اور آواز کے شہزاد رائے مداح ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ قلفی والے بھائی کیا بات ہے، کھائے بغیر مزہ آگیا۔

گلوکار کی شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی بڑی تعداد ناصرف دیکھ رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر اس کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو میں موجود شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ ریٹائرمنٹ کے بعد قلفی بیچتے ہوئے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آگئے، ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں موجود شخص ٹرمپ سے بے پناہ مماثلت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -