اشتہار

گجرات:‌ ذہنی معذور لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع گجرات میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں واقعے کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کی۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی پی او) کے مطابق گجرات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کا بھائی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ اہل خانہ کی درخواست کے بعد پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کی جس کے بعد پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد درخواست پر مزید کارروائی کی جائے گی اور اُسی بنیاد پر ملزم سے تفتیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں