اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی جس سے ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے سے موسمیات سے ڈاؤ یونیورسٹی کی طرف جانے والی سڑک زیر آب آگئی، جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، پانی دکانوں اوراپارٹمٹنس میں بھی داخل ہوگیا۔

پانی کی لائن پھٹنے سے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اس سے متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے ایکس سی این کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پانی کی پائپ لائن پھٹی ہے، پیپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایکس سی این کی جانب سے وال آپریشن بند نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پانی کی 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی تھی جس سے لاکھوں ملین گیلن پانی ضائع ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں